ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس کے تحت انہیں ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جا رہی ہیں۔ رواں ماہ 4 لاکھ 42 ہزار 244 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 61 ہزار 645 شہریوں نے لرننگ لائسنس، ایک لاکھ 48 ہزار 873 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، اور 26 ہزار 591 شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

مزید برآں 1295 شہریوں نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ حاصل کیے جبکہ 3850 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *