جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانا ضروری ہے: وزیراعظم

جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانا ضروری ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عوام مہنگائی میں کمی، اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں ، جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی کوشش کرنے کے بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے محنت کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، سیاسی انتشار کا مطلب عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا

وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے سیاسی استحکام کی مضبوطی میں کردار ادا کرکے معاشی ترقی کی حمایت کی ہے، سیاسی استحکام کے لیے قوم کا اتحاد پاکستان کے روشن معاشی مستقبل اور مہنگائی سے نجات کی ضمانت ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا  کہ وفاق تمام صوبوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل، مہنگائی میں کمی، مساوی ترقی کے لئے بھرپور ساتھ دینے کی پالیسی پر کاربند رہے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں واپس آئی ہے، معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، برآمدات میں اضافہ، روپے کا مستحکم ہونا، ترسیلات میں اضافہ، شرح سود کا کم ہونا، یہ سب معاشی ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کا اصل ہدف یہ ہونا چاہئے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، یہ ہوگی اصل کامیابی، گالی، گولی، انتشار اور فساد سے معیشت بہتر ہوگی نہ معاشرت۔  ہر صوبہ، ہر ادارہ عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *