وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج لندن سے امریکا کے لئے روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ میاں محمد شہباز شریف نے اتوار کا دن لندن میں اپنی رہا ئش گاہ پر ہی گزارا۔
یہ بھی پڑھیں:سوات واقعہ : متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہوں: گورنرخیبر پختونخوا
وزیراعظم کا اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے نیویارک جارہا ہوں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا