آئی فون 16 پرومیکس خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اقساط کی سہولت متعارف کروا دی گئی

آئی فون 16 پرومیکس خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اقساط کی سہولت متعارف کروا دی گئی

ایپل نے اپنا جدید ترین آئی فون 16 فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دیا۔ اس نئے ماڈل کے ساتھ صارفین کے لیے یکمشت قیمت ادا نہ کرنے کی صورت میں آسان اقساط کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی۔

آئی فون 16پرو میکس اور آئی فون 16پرو دونوں طاقتور خصوصیات کے حامل ہیں لیکن ان کا سائز مختلف ہے۔ آئی فون 16 پرو میکس کا اسکرین سائز 6.9 انچ ہےجبکہ آئی فون 16 پرو کا سائز 6.3 انچ اور بیس ماڈل آئی فون 16 کا سائز 6.1 انچ ہے۔

آئی فون 16 پرو میکس 256GB کی قیمت 1,199 ڈالر جبکہ 512GB اور 1TB ماڈلز کی قیمتیں بالترتیب 1,399 اور 1,599 ڈالر ہیں۔ ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق صارفین جو یکمشت قیمت ادا نہیں کر سکتے، وہ اسے 2 سال کی آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت آئی فون 16 پرو میکس 256GB کی ماہانہ قسط 49.95 ڈالر ہوگی جبکہ آئی فون 16 پرو 512GB کی قسط 58.29 ڈالر اور آئی فون 16 پرو میکس 1TB کی قسط 66.6 ڈالر ہوگی۔

آئی فون 16 پرو میکس میں سپر ریٹینا XDR ڈسپلے، پرو موشن ٹیکنالوجی اور ہمیشہ آن ڈسپلے کی خصوصیت شامل ہے۔ یہ ماڈل A18 پرو چپ سے چلتا ہے جس میں 6 کور CPU، 6 کور GPU، اور 16 کور نیورل انجن موجود ہیں، جو ایپل کی انٹیلیجنس کو نئی سطح پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی فون 16 پرو میں گریڈ 5 ٹائٹینیم ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے، جو طاقت اور وزن کا بہترین توازن فراہم کرتا ہے۔ نئے 48MP فیوژن کیمرے کے ساتھ صارفین ویڈیو موڈ میں 4K 120 fps ڈولبی ویژن یا سلو مو میں ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *