پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وقت آرہا ہے عمران اور بشری بی بی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، دو تین لوگوں کی مدت ملازمت میں توسیعیا اناکامسئلہ ہے تو ہمیں بتادیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ چن کر جج یہاں لاتے ہیں، انصاف دینے والے اچھے ججز کو ہٹا دیتے ہیں ، لاہور کی چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی کی ساری عدالتوں کے حج ہٹا دیئے ، جس حج نے ڈیڑھ ماہ عدت کیس چلایا ، اسے یہاں لاکر بٹھا دیا، یہ حج کہہ رہا ہے کہ میں نے 26 ستمبر سے پہلے ضمانت کی سماعت نہیں کرنی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی
لگتا ہے 26 ستمبر سے قبل پانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں سزادے دیں گے ۔ قاضی فائز کے لئے سارے پاکستان اور سپریم کورٹ کا نظام ختم کیا جارہا ہے، چوری کا مینڈیٹ واپس نہ کرنے کے لئے انکو قاضی فائز عیسی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے ہم پنڈی میں ہوں گے ، این اوسی نہیں ملا تو احتجاج کریں گے۔ اڈیالہ سے اپنا احتجاج شروع کر رہے ہیں، اب ہم اپنا احتجاج نہیں روکیں گے۔