شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔