آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو دورہ پاکستان کے دوران JF-17 BLOCK-III لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔
صدر الہام علیوف کے دورے کے بعد اور آذربائیجان حکومت کی درخواست پرپاکستان نے PAF کا دستہ باکو میں ADEX-2024 میں شرکت کے لیے تعینات کیا ،جس میں فضائی صلاحیت اور پاکستان کے فخر JF-17تھنڈر بلاک-III کے جامد ڈسپلے کا مظاہرہ کیا گیا۔
تعیناتی کے دوران JF-17طیاروں نے پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارے سے ایک ہی ہاپ میں باکو کے لیے ایئر ٹو ایئر فیولنگ کی، جس نے طویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت اور پی اے ایف کے لڑاکا طیارے کی رینج کا مظاہرہ کیا۔
صدر الہام علیوف نے JF-17 BLOCK-III کے جامد ڈسپلے کا دورہ کیا۔JF-17 تھنڈر کے ایک دلکش فضائی مظاہرہ کا مشاہدہ کیاجس میں PAF پائلٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیارے کی چستی کا مظاہرہ کیا گیا۔