شیخ وقاص اکرم کو تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا جبکہ رئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کرپارٹی کے پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ بنا دیا گیا۔
پارٹی میں یہ تبدیلیاں بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے پھر لاہور میں جلسے کی درخواست جمع کروا دی
جمعرات کو اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور انہوں نے روف حسن کی ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا، جن میں وہ ملنے نہیں دے سکے۔
عمران خان نے واضح کیا کہ 8ستمبر کے جلسے کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ وہ کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔