روف حسن کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

روف حسن کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے،جبکہ انہیں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مطابق رؤف حسن کی برطرفی کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا گیا تھا اور شیخ وقاص اکرم کا نام نئے سیکرٹری اطلاعات کے لیے نمایاں تھا۔ذرائع کے مطابق، بعض پارٹی رہنماؤں نے رؤف حسن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، جس کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف نے ان کی برطرفی کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں بھی کیں، عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کیا۔ مزید یہ کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا ہے، اور عمر ایوب اور شبلی فراز کو پارلیمانی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *