پیپلزپارٹی کامولانافضل الرحمٰن کیساتھ آئینی ترامیم پرمشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کامولانافضل الرحمٰن کیساتھ آئینی ترامیم پرمشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنماؤں نوید قمر، سید نیئر حسین بخاری اور دیگر کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، ہم مشترکہ ایجنڈا لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کی حفاظت کیلئے شبلی فراز نے وکلاء کو کھڑا ہونے کا مشورہ دیدیا

اس موقع پر نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں شامل نہیں لیکن حکومت کے حمایتی ضرور ہیں، ہماری سیاسی امور پر ملاقات ہوئی ہے، ہم اپوزیشن سے بھی بات چیت کریں گے ، ہم وسیع سطح پر قومی مفاہمت کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ حکومت کی طرف سے آئے گا ، ہم قومی ایجنڈا پر مشاورت کررہے ہیں، اس کے بعد مسودہ لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کرنیوالوں کو شکست ہوئی : آرمی چیف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *