لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقررکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کامولانافضل الرحمٰن کیساتھ آئینی ترامیم پرمشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے میںمزید بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر شاہنواز کے جعلی قتل کا معاملہ، پولیس افسران، مولوی کیخلاف مقدمہ درج

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *