مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی ، عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جبکہ امریکی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 10 ڈالر کا اچانک اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 91.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7.40ڈالر اضافہ ہوا، برینٹ کروڈ کی قیمت  92.87ڈالرفی بیرل ہوگئی ، خام تیل کی قیمت میں 2020 کے بعد اتنا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

اسی دوران قطری وزیرِ توانائی نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک چند ہفتوں یا دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *