تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل ہوگیا

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،  اہم رہنما ن لیگ میں شامل ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی نشستوں کی تعداد 215 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ایک اورنشست مل گئی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ عادل بازئی جو کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے، ان کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد حکومتی اتحادکی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ

یاد رہے کہ پی ایس 112 کیماڑی میں پی ٹی آئی کے سربلند خان کی کامیابی الٹ گئی ، اور پیپلز پارٹی کے آصف موسیٰ نے اس حلقے سے ری کاؤنٹنگ کے بعد کامیابی حاصل کی۔

الیکشن کمیشن نے آصف موسیٰ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے بعد انہوں نے ایوان میں حلف اٹھا لیا۔محمد آصف موسیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں پیپلز پارٹی کی تعداد 116 ہو گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *