مشعال ملک کا وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم

 مشعال ملک کا وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر کے حالات کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔

مشعال ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کو بےنقاب کیا ہے اور انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں ظلم و بربریت،دس لاکھ فوج کی واپسی اور کالے قوانین کو ختم کیا جائے ۔ مشعال ملک کا کہنا تھاکہ جب تک کشمیر سے اسلحہ اور غیر قانونی فوج کشی کا خاتمہ نہیں اور پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات کی واپسی نہیں ہوتی ۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کااحتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، لیاقت باغ سیل

مشعال ملک نے واضح کیا کہ کشمیر کے حالات تب تک ٹھیک ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔مشعال ملک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کا درست موقف پیش کیا ہے اور عالمی برداری کو مسلئہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہیے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے، وہ عالمی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشتگردی کررہا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے اگر مسلئہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو یہ کشمیریوں کیساتھ بہت بڑی نانصافی ہو گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جس سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *