پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے  لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

پاکستان تحریک انصاف نے لیاقت باغ راولپنڈی میں آج کے احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اسلام آباد سے قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچے گی، جبکہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قافلوں کی شکل میں دو بجے لیاقت باغ پہنچیں۔

راستوں کی بندش کی صورت میں جو کارکن جہاں تک پہنچے گا، وہیں احتجاج کیا جائے گا۔ قافلے اسلام آباد، شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے راولپنڈی آئیں گے۔ اگر کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا تو انصاف لائرز فورم قانونی معاونت فراہم کرے گا، اور اس سلسلے میں وکلاء کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو متبادل راستوں کا پلان بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسے کے لیے اجازت اور پولیس کارروائی روکنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *