شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث کریش، جانی نقصان

شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث کریش، جانی نقصان

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث کریش کر گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ MI-8 ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی بنیادوں پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہیں۔ حادثہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیش آیا ہے، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسی بھی قسم کے دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔

ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کی اڑان کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *