اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافے کا امکان ، الرٹ جاری

اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافے کا امکان ، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں اور خصوصی طور پر 10 شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے حالیہ ہفتوں میں ڈینگی میں نمایاں اضافے کو دیکھتے ہوئے اکتوبر میں  مزید اضافے کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت حیدرآباد اور لاڑکانہ جب کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عام طور پر ڈینگی 26 سے 29 سینٹی گریڈ کے درمیان تیزی سے پھیلتا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا بخار میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اس وقت کراچی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ 150 سے 250 کے قریب افراد بخار کی شکایات سے آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *