عمران خان پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے: شرجیل میمن

عمران خان پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے: شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کے لیے غلیظ زبان استعمال کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عمران خان اسرائیل کا ایجنٹ ہے جو کہ اسرار احمد کی کتاب میں بھی تحریر ہے، جو اسرائیل فلسطین اور لبنان میں دہشت گردی کر رہا ہے جب کہ اسرائیل کے جریدے میں جو عمران خان مضمون شا ئع ہوا ہے وہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف نے پھر احتجاج کی کال دے دی

عمران خان ایک پلانٹڈ شخص ہے جو کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ 18ویں ترمیم کے وقت مسلم لیگ (ن) نہیں مانی تھی لیکن اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ آ ئینی ترمیم ضروری ہے، یہ لوگوں کی خدمت نہیں بلکہ انتشار پھیلا رہے ہیں ، علی امین گنڈا پور ہمت کرو 15 دن گذر گئے آپ کا لیڈر تو رہا نہیں ہوا، 18 اکتوبر کو پاکستان پیپلز پارٹی تاریخی جلسے کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں پی پی پی کی اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جبران الیاس کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر کنٹرول، بیرسٹر گوہر خان کی سرزنش

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *