پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں مارخورز کی بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں صرف 122 رنز پرڈھیر ہو گئی اوریوں پینتھرز نے 5وکٹوں سے اس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد یوسف کس اختلاف پر سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

مارخورز کی جانب سے دیا گیا 123 رنز کا ہدف پینتھرز نے پانچ وکٹیں کھونے کے بعد 18اوورز میں حاصل کر لیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کے عبدالبنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ عمر صدیق نے 19،ساجد خان 15 اورعثمان خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حیدر علی صفر پر وکٹ دے بیٹھے ، رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔

مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2جب کہ شاہنواز دہانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ قبل ازیں مارخورز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 33.4 اوورز میں 122 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔ فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم خان نے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

کپتان افتخار احمد3، کامران غلام 2، زین عباس6، عاکف جاوید 8، محمد عمران ایک رن بناکرچلتے بنے ، ان کے علاوہ زاہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز د ہانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے 3، 3 ساجد خان نے 2 ،شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *