آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا : وزیر اعظم

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا : وزیر اعظم

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن روانگی سے قبل نجی ٹی وی سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی اورترقی کاسفرشروع کردیاہے، سب مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، بین الاقوامی بھی مان رہے ہیں کہ پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے، ان کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کے لیے دن رات کام کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے خطاب تمام عالمی رہنمائوں میں سب سے زیادہ دیکھا گیا

آئی ایم ایف پروگرام دلوانے کے لیے چیف آف آرمی سٹاف خصوصی طور پر برادر ملک گئےاور انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کو قرض دینے پر قائل کیا ، پاکستان میں اب انتشار اور فساد کی سیاست کی گنجائش نہیں ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اورپاکستانیوں کےجذبات کی ترجمانی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا

اقوام متحدہ میں میری تقریر کو سب نےسراہا،جس پرشکرگزارہوں، حکومت عام آدمی کوریلیف دینے کے لئے کام کرر ہی ہے ، مہنگائی میں کمی آئی ہے ، اب عام آدمی کے بجائے اشرافیہ کو قربانی دینا پڑے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *