قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستیں بڑھ گئیں

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستیں بڑھ گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز زون کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی این اے 142 ساہیوال چوہدری عثمان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

زبیر احمد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اس شمولیت کے بعد حکومت کی نشستوں کی تعداد 216 ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپنے تین رکن قومی اسمبلی سے رابطے نہیں ہیں کیونکہ یہ تین افراد ترامیم کے لیے حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں۔

زبیر احمد نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے کل 219 ووٹ ہو گئے ہیں اور آئندہ کی پیشرفت دیکھنا باقی ہے۔

مزید پڑھیں: توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی موجودہ وقت میں پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو اراکین قومی اسمبلی کچھ دنوں سے پارٹی سے علیحدہ ہیں لیکن ان سے جلد رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید وضاحت کی کہ علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی کے لیے زحمت نہیں ہے اور وہ آئندہ بھی پرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *