وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کردی گئی ہے اور ایف بی آر کے متعدد شعبے ضم یا ختم کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریوونیو میں بڑے پیمانے پر تنظیم و نو کی گئی ہے اور متعدد شعبے یا تو ختم کرد یئے گئے ہیں یا دیگر شعبوں میں ضم کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر میں نئی پوسٹیں بھی تخلیق کی گئی ہیں اور ممبر پبلک ریلیشنز کی پوسٹ کو ممبر ٹیکس پئیر سروسز کے طور پر تبدیل کردیا گیا ہے اور ممبر اکاونٹنگ کی پوسٹ کو ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے طور پر تبدیل کردیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، ہمارے کارکنان پر دہشت گردوں کی طرح چھاپے مارے جا رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر آئی ٹٰی اور ممبر ڈیجیٹؒل اینیشی ایٹووز کو ڈی جی آئی ٹی میں ضم کردیا گیا ہے اورڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٖڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی جی ریونیو اینالسز اب ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ماتحت کام کریگا اورڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ اب ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے ماتحت کام کریگا۔ ممبر آئی ٹی، ممبر ڈیجیٹل اینیشی ایٹووز کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو اپریشنز کو تفویض کرد ئئے گئے ہیں۔