حکومت آئین سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے : عابد زبیری

حکومت آئین سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے : عابد زبیری

سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ حکومت آئین سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق عابد زبیری کا دنیا نیوز کے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اگرآئین کا حلیہ بگاڑا گیا تواس کےبڑے خطرناک نتائج ہوں گے۔ ججزکو آپس میں متحد ہونا چاہیے، ججوں کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت فائزعیسیٰ کو آئینی عدالت کا سربراہ بنانے جارہی ہے:لطیف کھوسہ

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے پتلے جلانا مناسب نہیں، پارلیمان کو قانون سازی کا پورا حق حاصل ہے ، ان کے مطابق آئین کے بنیادی ڈھانچےکو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یہ سپریم کورٹ کوختم کر نے کے درپے ہیں ، اعلیٰ عدلیہ کےماتحت رکھ کر آئینی عدالت بنائی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام کی تائید کی،عرفان صدیقی

عابد زبیری کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء اپنی آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آج حکومت یہ قانون سازی کریگی تو یہی لوگ پھنسیں گے، حکومت آئین سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے، وکلاءسپریم کورٹ کا ہرصورت میں دفاع کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *