بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر بروز جمعرات المبارک کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، ہمیں 10 بار بھی احتجاج میں آنا پڑا تو ضرور آ ئینگے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عوام کی خاطر جیل کاٹ رہے ہیں ، وہ جس سیل اور جن حالات میں ہیں صرف 15منٹ باہر وہاں جانے کے لیے دیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی احتجاج ، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بیچ راستے چھوڑنا پڑا، علی امین گنڈا پور کا انکشاف
بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے گرمی اورسردی برداشت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہیں ، یہ اتنے بڑے لیڈر کے ساتھ جو کررہے ہیں ہمارے ساتھ کیا کر یں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج کا سلسہ جاری ر ہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر خان
عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے تھوڑے دن پہلے مذاق میں ایک بات کہی تھی کہ حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے، ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم ان سے ملنے جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چور ی کرنے والوں کوتحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔

