پختونخوا پولیس کا پی ٹی ایم کے جرگہ کیمپ پر کریک ڈاؤن ، محسن داوڑ کی پی ٹی آئی پر تنقید

پختونخوا پولیس کا پی ٹی ایم کے جرگہ کیمپ  پر کریک ڈاؤن ، محسن داوڑ کی پی ٹی آئی پر تنقید

معروف سیاسی رہنما محسن داوڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جرگہ کیمپ پر پختونخوا پولیس کے مبینہ کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں داوڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کام کرنے والی پولیس نے کیمپ کے خیموں اور سازوسامان کو تباہ کیا اور پی ٹی ایم ارکان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی دونوں عدلیہ پر سیاست کر رہے ہیں : فیصل واوڈا

محسن داوڑ نے ٹویٹ میں کہا کہ کیا یہ شرم کی بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب میں بربریت کا سامنا کرنے کی شکایت کرتی ہے لیکن پختونخوا میں تشدد جاری رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو لکھا گیا خط منظر عام پرآگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وز ارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) ایک تنظیم کے طور پر ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی سرپرستی اور مدد کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کو میں لیڈ کرتا تو پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھتا: بلاول بھٹو زرداری

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) ایک تنظیم کے طور پر ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی سرپرستی اور مدد کرنے میں ملوث ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) فرقہ وارانہ اور نسلی جذبات کا استحصال بھی کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیےلٹریچر، پرنٹ اور الیکٹرانک کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ تنظیم کی طرف سے آنے والی یا مستقبل کی کوئی بھی سرگرمی امن کے لیے نقصان دہ ہے، ریاست کے اصولوں کے علاوہ، PTM کی ایسی سرگرمیاں سخت ضابطے اور مداخلت کی متقاضی ہیں ۔ اس سلسلے میں جلد کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *