ایران کا امریکی حملہ پسپا کرنے کا دعوی ، سخت جواب دینے کا اعلان

ایران کا امریکی حملہ پسپا کرنے کا دعوی ، سخت جواب دینے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کا جواب مقررہ وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحری اور فضائی دستوں نے جزیرہ سرک پر کیے گئے امریکی حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط ہیں اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی کارروائی یا “حماقت” کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوجی قیادت کے مطابق امریکی اقدامات خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر فضائی حملہ ، آبنائے ہرمز کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک کمرشل جہاز پر ڈرون حملے کے بعد امریکی طیاروں نے ایران میں میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والی تنصیبات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے کمرشل جہاز کو نشانہ بنانے کا جواب دیا جائے گا۔

editor

Related Articles