سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر وں کی ٹیم نے کیا، ان کا معمول کا چیک اَپ تھاکسی ایمرجنسی میں طبی معائنہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اپنے بھائی کی حکومت سے خوش نہیں : بیرسٹر سیف
ذرائع کے مطابق ہر دو ہفتے بعد عمران خان کامعمول کا چیک اَپ کیا جاتا ہے ، ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق صحت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ایشو نہیں ، ان کو مکمل فٹ قرار دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں آج 4 اکتوبر کو ہرحال میں احتجاج ہوگا، عمر ایوب

