پہلگام کے مرکزی بازار سے مودی سرکار کے خلاف اعلانِ جنگ، کشمیریوں کا بھارتی غرور خاک میں ملانے کا عزم

پہلگام کے مرکزی بازار سے مودی سرکار کے خلاف اعلانِ جنگ، کشمیریوں کا بھارتی غرور خاک میں ملانے کا عزم

پہلگام کے مرکزی بازار سے کشمیریوں کا مودی کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے مسلسل مخالفت کے باعث مودی کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے ایک اور کشمیری کا پیغام وائرل ہو رہا جس میں نوجوان کشمیریوں کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم بھائی! پوری کشمیری قوم آپ کے ساتھ ہے، مودی نے حماقت کی تو ایسا جواب ملے گا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔

ویڈیو میں نوجوان مزید کہہ رہا ہے کہ پاکستانی فوج سے لڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، مودی کو سبق سکھانے کے لیے ہم کشمیری ہی کافی ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر ننگر ہار سے افغان شہری کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری افغان قوم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

ویڈیو بیان میں افغان شہری نے مزید کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے پیچھے بھارتی ایجنسی ‘را’ کا ہاتھ ہے، کابل رجیم کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دنیا میں اہم کردار، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی، وزیراعظم

Related Articles