شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت کر لی گئی

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت کر لی گئی

چارسدہ میں گزشتہ روز شہید ہونے والے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے ،کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ذرائع نے خیبرکرانیکلز کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کاعمل تیز کر دیا گیا جس میں ایک ملزم کی شناخت ہو چکی ہے جو کالعدم تنظیم کا کارندہ بتایا جاتاہے جبکہ شناخت ہونے والے دہشت گرد کی مزید پروفائلنگ اور ڈیٹا پر کام جاری ہے۔

مولانا ادریس کون تھے؟ ان کی زندگی کے اہم پہلو جو آپ کو حیران کر دیں گے

ملزم کی گرفتاری کیلئے اکبر پورہ نوشہرہ اور چارسدہ کے مضافاتی علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،شیخ ادریس شہید کی گاڑی کے ڈرائیور کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوعہ کے اطراف استعمال ہونے والے موبائل فون کالز کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے متعلقہ موبائل فون ٹاورز کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے بھی رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مردان ریجن کے پرانے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو بھی شاملِ تفتیش کرنے اور تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شیخ ادریس شہید کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے مشتبہ افراد کی پروفائلنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles