مولانا شیخ ادریس کی شہادت کے بعد مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

مولانا شیخ ادریس کی شہادت کے بعد مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا شیخ محمد ادریس کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ اعلان مولانا شیخ ادریس کی رہائشگاہ پر خطاب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے شہید شیخ ادریس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے فوری طور پر شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں اور جمعہ کے روز پورے ملک میں ان کی شہادت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کراچی میں ہونے والے جلسے میں پیش کروں گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے شیخ ادریس کی شہادت کو امت مسلمہ کے لیے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص امن کا پیغام دے رہا تھا، وہ خود سفاکیت کا شکار ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور ادارے عوام کے تحفظ کے لیے مفت کی تنخواہیں نہ لیں، ملک میں فسادی خونریزی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا ادریس کا شہادت سے کچھ دن قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے صوبائی سرپرست اعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مولانا شیخ محمد ادریس کو چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مدرسے جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles