سیاسی پارٹی کی جانب سے احتجاج پر اسلام آباد نے صوبوں سے مدد طلب کر لی

سیاسی پارٹی کی جانب سے احتجاج پر اسلام آباد نے صوبوں سے مدد طلب کر لی

سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے دوسرے صوبوں سے مدد مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جاری احتجاج کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر وفاق نے دیگر صوبوں سے مدد طلب کر لی ہے اور اس حوالے سے سندھ پولیس نے ایک ہزار جوانوں پٌر مشتمل بھاری نفری آنسو گیس کے شیلز کے ساتھ اسلام آباد روانہ کر د ی ہے۔ ترجمان سند ھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام اباد روانہ کر دی گئی ہے اورایک ہزار اہلکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس نے نفری بھیجی ہے۔

مزید پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کی درخواست پر ایک ہزار پولیس اہلکار اور 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں اورشیل وصول کرنے پنجاب پولیس کی گاڑیاں سی پی او پہنچی تھی ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس کی نفری گزشتہ رات بھیجی گئی اوربھیجی جانے والی نفری میں کراچی پولیس کے اہلکار شامل نہیں ہیں ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ہر پلاٹون میں سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *