پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا اور درجنوں کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سلمان اکرام راجہ کی گرفتاری عمران خان کی ہدایات پر جی پی او چوک پر احتجاج کے موقع پر ہوئی۔ ان کیساتھ دیگر مقامی پی ٹی آئی رہنمائوں، وکلا اور کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہو سکتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

پولیس اور ڈولفن فورس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی۔ اس دوران مینار پاکستان سے بھی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایک خاتون کارکن تمام سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کر کے مینار پاکستان پل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور وہاں پی ٹی آئی کا پرچم لہرا دیا۔

احتجاج کے باعث لاہور کے مینار پاکستان اور اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا، جس سے شہریوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *