پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی چوک میں سول کپڑوں میں ملبوس خیبرپختونخوا پولیس کے چھ حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جو مظاہرین کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پر دھاوا بولنے میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

ذرائع کے مطابق یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا پولیس کے پانچ مزید حاضر سروس اہلکاروں کو بھی اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں واپس فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

ان اہلکاروں میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی سے ہے جبکہ تین کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان پانچ اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *