پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت پر سوالات کھڑےاٹھادیے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام ہم نیوز کے پروگرام میں بیرسٹر عمیر نیازی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس کی سگنیفیکنس کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس سی او کو اس طرح پیش کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی اہم اجلاس ہو، جبکہ حقیقت میں یہ پلیٹ فارم مختلف ممالک کے مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کی حقیقت سامنے آگئی
عمیر نیازی نے مزید کہا کہ ایس سی او میں روس، بھارت اور چین موجود ہیں، لیکن آپ نے عمران خان کو روس سے بات کرنے پر باہر نکال دیا۔ بھارت تو ہمارے دشمن کی حیثیت رکھتا ہے، اور یوکرین جنگ کے تناظر میں ہم امریکہ کے پلڑے میں کھڑے ہیں۔ پہلے حکومت اپنی شناخت واضح کرے کہ آپ کس طرف کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی اینکر عادل نظامی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم میں شامل مرکزی ممالک چین اور روس شامل ہیں، جو عالمی طاقتیں ہیں، اور پاکستان اور بھارت بھی اس کا حصہ ہیں۔ تنظیم کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: