بانی پی ٹی آئی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات شامل

بانی پی ٹی آئی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات شامل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ایک اہم مقدمہ سامنے آیا ہے، جس میں عمار مغل اور علی امین گنڈا پور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مقدمہ 600 نامعلوم افراد کے خلاف بھی درج کیا گیا ہےجس میں دہشتگردی، سرکاری کاموں میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں پولیس افسران پر حملے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 16 دفعات عائد کی گئی ہیں۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے علاوہ مقدمے میں رمضان، زیشان، عابد، سجاد ایوب اور زاہد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، جبکہ بلیو ایریا میں دکانوں کو زبردستی بند کرنے اور جلانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ ملزمان نے موٹر سائیکل اور گاڑی کی مدد سے سڑک بلاک کی اور شدید نعرے بازی کی، جس کی بنا پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *