سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس اور وین میں تصادم ،11 مسافر جاں بحق

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس اور وین میں تصادم ،11 مسافر جاں بحق

سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم کے باعث 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اسماعلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان پیش آیا ہے ، حادثے کا شکار بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیرجارہی تھی۔

ریسکیو حکام کےمطابق مسافر بس سڑک کنارےکھڑی تھی کہ پیچھے سےآنے والی وین تیز رفتاری کے باعث اس سے جا ٹکرائی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :جھل مگسی : ایم 8 پر مسافر کوچ الٹنے سے 7 مسافرجاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles