جھل مگسی : ایم 8 پر مسافر کوچ الٹنے سے 7 مسافرجاں بحق

جھل مگسی : ایم 8 پر مسافر کوچ الٹنے سے 7 مسافرجاں بحق

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں ایم ایٹ پر مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

تفصٰلات کے مطابق بدقسمت مسافر کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات مسافر زندگی ہار بیٹھے ۔

یہ بھی پڑھیں :گوادر : دو کاروں میں تصادم ، بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق 6 افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطے جاری ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

editor

Related Articles