فیفا ورلڈ کپ : میکسیکو کی شاندار کارکردگی، ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

فیفا ورلڈ کپ : میکسیکو کی شاندار کارکردگی، ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

فٹبال ورلڈکپ کے سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں جہاں مکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دینے کے بعد ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بھی بن گیا۔

فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے گئے جن میں سے پہلا میچ گروپ اے  کا میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوا جبکہ گروپ بی میں سوئزرلینڈ اور بوسنیا ہرزوگوینا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا اور اسی گروپ کا دوسرا میچ کینیڈا اور قطر کے درمیان ہوا۔

گواڈالاجارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد ایک صفر سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ 2026ء ، ایک دن میں سب سے زیادہ حاضری کا عالمی ریکارڈ قائم

پہلے ہاف میں کوشش اور ایک دوسرے کے گول پر کئی حملوں کے باوجود کسی کو برتری نہیں مل سکی اور یوں پہلا ہاف اسی کشمکش میں بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں میکسیکو نے ایک حملے کی صورت میں وہ نتیجہ حاصل کرلیا جس کی اُنہیں تلاش تھی ، میکسیکو کے کھلاڑی لوئیس رومو نے 50 ویں منٹ پر گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی ۔

یاد رہے کہ میکسیکو نے اس فتح کے بعد ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ 2026 کون جیتے گا؟ تین کامیاب پیشگوئیاں کرنیوالے ریاضی دان نے نام بتادیا

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایک روز میں شائقین کی اسٹیڈیم میں حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم ہوگیا ہے ، فیفا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 16 جون کو میگا ایونٹ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین فٹبال اسٹیڈیم پہنچے اور یہ حاضری فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ ہے۔

editor

Related Articles