فیفا ورلڈ کپ 2026ء ، ایک دن میں سب سے زیادہ حاضری کا عالمی ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈ کپ 2026ء ، ایک دن میں سب سے زیادہ حاضری کا عالمی ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں تاریخ رقم ، ایک  روز میں شائقین کی  اسٹیڈیم میں حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے ۔

فیفا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 16 جون کو میگا ایونٹ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین فٹبال اسٹیڈیم پہنچے اور یہ حاضری فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک  دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ ہے۔

 اس سے قبل 1994ء ورلڈ کپ میں 2 لاکھ 77 ہزار 70 شائقین کی اسٹیڈیم آمد کا ریکارڈ تھا ۔

اعداد و شمار کے مطابق فرانس، سینیگال، عراق، ناروے، ارجنٹائن، الجزائر، آسٹریا اور اردن کے میچز میں ریکارڈ حاضری رہی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے 6 روز میں 13 لاکھ 9 ہزار 652 شائقین میچز دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، یوں فی میچ اوسط حاضری 65 ہزار 483 رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء مجموعی حاضری کے تاریخی ریکارڈ کی جانب گامزن ہے، 1994ء ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 35 لاکھ شائقین نے میچز دیکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ 2026 کون جیتے گا؟ تین کامیاب پیشگوئیاں کرنیوالے ریاضی دان نے نام بتادیا

فیفا حکام کے مطابق موجودہ رفتار برقرار رہی تو گروپ مرحلے کے اختتام تک نیا مجموعی حاضری ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔

فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ 16 جون 2026ء ورلڈ کپ کی تاریخ میں یادگار دن بن گیا، شائقین نے ٹورنامنٹ میں رنگ، جوش اور یادگار ماحول پیدا کیا،  ورلڈ کپ 2026 دنیا بھر میں فٹبال کی مقبولیت کا مظہر ہے ، ٹکٹوں کی طلب بدستور بلند، شائقین دستیابی کے لیے باقاعدگی سے معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈکپ میں شرکت خطرے میں ؟ نیمار کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

فیفا حکام کے مطابق ورلڈ کپ آمدنی عالمی سطح پر مردوں، خواتین اور یوتھ فٹبال کی ترقی پر خرچ کی جاتی ہے۔

editor

Related Articles