ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد ؟ ویکسینشن بارے اہم انکشافات

ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد ؟ ویکسینشن بارے اہم انکشافات

پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس سے اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کے 32 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور پولیو کے حالیہ کیسز جیکب آباد، کراچی ملیر ضلع اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جیکب آباد کے تحصیل ٹل میں پولیو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں ایک 32 ماہ کا بچہ اور دوسرا 18 ماہ کا بچہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے ضلع ملیر کے بن قاسم ٹاؤن میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے جس میں 72 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 ماہ کے بچے میں پولیو کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے خیبر پختونخوا ہاؤس سِیل کرنے سے متعلق درخواست پر دلچسپ ریمارکس

پاکستانی اور بین الاقوامی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر میں مزید کئی بچے پولیو سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 55 سے 65 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک طرف ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مسلسل ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے جس کیو جہ سے پولیو ویکسینیشن ک افادیت کے حوالے سے مختلف اطراف سے تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔ملک میں کچھ عوامل کی جانب سے پولیو ویکسین کے حوالے سے بھی منفی پراپیگنڈہ دیکھنے میں آتا ہے، جس کے سبب کچھ فیمیلیز بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے گریز کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *