پشتون تحفظ موومنٹ کالعدم قرار، وفاقی نمائندے منہ چھپائے پھر رہے ہیں، بیرسٹر سیف کی شدید تنقید

پشتون تحفظ موومنٹ کالعدم قرار، وفاقی نمائندے منہ چھپائے پھر رہے ہیں، بیرسٹر سیف کی شدید تنقید

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئین و قانون کی پاسداری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے PTM کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ہم پاکستان اور اس کے جھنڈے اور آئین کے محافظ ہیں۔

بیرسٹر سیف نے سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ وفاقی نمائندے اس معاملے پر خاموش ہیں۔

مزید پڑھیں: فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں نام نہاد پرچی گورنر کنڈی، امیر مقام اور حکومتی اتحاد کے دیگر نمائندے؟۔ یہ لوگ وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان پارٹیوں کے نمائندے خاموش ہیں، جس سے ان کی نیت پر سوال اٹھتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ “مینڈیٹ چور” حکومت اس حساس موضوع پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔ آج پرچی گورنر کے بھائی اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کنڈی نے کالعدم تنظیم کے حوالے سے حکومت کے اقدامات پر تنقید کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *