بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بڑا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بڑا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے تربت شہر میں ایک بڑے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تربت کو بڑی تباہی سے بچایا، جس کی مقدار 280 کلوگرام ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملکی دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان اوشان ایکس7 پر شاندار آفر لگا دی گئی

دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردوں کی اس منصوبہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *