درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی پالیسی متعارف کروا دی گئی

درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی پالیسی متعارف کروا دی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوادر پورٹ اور فری زونز کے لیے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی پالیسی متعارف کرادی۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ اقدام اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔گوادر پورٹ اور فری زونز میں کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے لیے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاؤمی کی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 کی پاکستان میں ممکنہ لانچنگ نے ہلچل مچا دی

اس سلسلے میں ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا ہے اور ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ کے لیے جامع رہنما خطوط وضع کیے ہیں۔ یہ چھوٹ صرف اہل کمپنیوں پر لاگو ہوگی اور اس کا مقصد گوادر میں کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *