امریکی ڈالر مہنگا، سونا سستا ہو گیا

امریکی ڈالر مہنگا، سونا سستا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا جبکہ دیگر کرنسیوں کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 79 روپے کا ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 279.59 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا پاکستان کی نئی پیشکش، کوئی بھی بائیک لاؤ، نئی یاماہا لے جاؤ

دیگر بڑی کرنسیوں کی بات کریں تو برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے کمی کے بعد 364 روپے 93 پیسے جبکہ یورو 56 پیسے کمی سے 305 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ خلیجی کرنسیوں میں یو اے ای درہم 76 روپے 6 پیسے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 1 پیسے کے معمولی اضافے سے74 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے آئی ، صرافہ ایسویسی ایشن کے مطابق آج سونا 500 روپے فی تولہ مزید کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونا 429 روپے کی کمی ہونے کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 2613 ڈالر
پر آگیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *