قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پھنس گئے تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پیروں میں آ کر بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو آخر کار خیبر پختونخوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اُٹھا کر آگئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیف منسٹر کے پی کے کو گرفتار کرنے کی بھر پور کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا گیا
علی امین گنڈا پور ان کو معاف کردیں گے مگر ہم کسی بھی صورت میں محسن نقوی کو معاف نہیں کرینگے ۔ عمر ایوب نے محسن نقوی کو یاد دہانی کروائی کہ وہ ان خاندانوں سے معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
ان کے احکامات پر ہمارے لیڈرز جیل میں پڑے ہیں، محسن نقوی نے چیف سیکر ٹری اور آئی جی کو برا ہ راست آرڈر دئیے ۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے دو دن قبل آئی جی سے اختیارات لے لئے گئے ہیں۔