ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 224 سردارعمر فاروق کھاکھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلالپور پیروالا پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر عمر فاروق کو حراست میں لیا ، پی پی ٹکٹ ہولڈر عمر فاروق کھاکھی کا تعلق جلال پور پیر والا سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک عمر فاروق کھاکھی کوکیوں گرفتار کیا گیا؟۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل ٹاسک فورس کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں بڑی کامیابی
اس حوالے سے تاحال وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ۔ دوسری طرف ملک عمرفاروق کھاکھی کا اپنے موقف میں کہنا ہے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران چار خوارج کو ہلاک کردیا

