معروف بھارتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کا انتقال ہو گیا

معروف بھارتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کا انتقال ہو گیا

بھارت کے معروف تا جر ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا انتقال ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کا دو ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رتن ٹاٹا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دو دن قبل بھی ایسی ہی خبریں آئی تھیں کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم چند گھنٹے بعد رتن ٹاٹا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی عمر اور متعلقہ طبی حالات کی وجہ سے ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ پیر کو جاری بیان میں تجربہ کار صنعتکار کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور وہ عمر سے متعلق بیماریوں کے لیے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے اس وقت میرا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا دشمن نمبر ایک ملک کونسا ہے ؟ کملا ہیرس نے نام بتا دیا

میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غلط معلومات پھیلانےسے گریز کریں۔ ارب پتی تاجر اور انتہائی سخی انسان رتن ٹاٹا کی عمر اب 86 برس تھی ، وہ 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1991 سے 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے اور اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بہت سے ریکارڈ قائم کئے اور ٹاٹا گروپ کو کاروباری بلندیوں تک پہنچایا۔

editor

Related Articles