مجوزہ آئینی ترامیم مشاورت، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

مجوزہ آئینی ترامیم مشاورت، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ممکنہ مشاور ت بارے اہم پیش رفت کی قیاس آرائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی قیاس آرائی کی گئی ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان

قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے سے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے جرگہ پر تشدد کیا گیا اس کی مزمت کرتے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم کیوں قرار دیا یہ غیر جمہوری عمل ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام جرگہ کے معاملے پر اور پشتون برادری کے جرگہ میں جمعیت کے لوگ ضرور شریک ہوں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل پر ہمارا حق دیا جائے اورمحروم لوگوں کے حقوق کے لیے ملک بھر تحریک کا آغاز کریں گے اور جو لوگ شہید ہوئے حکومت دیت ادا کرے اور زخمیوں کی مدد کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *