پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکز سے نچلی سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاسی کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 15 اکتوبر کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ “مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بیزار ناجائز حکمران ظلم اور سفّاکیت ترک کرنے پر کسی طور آمادہ نظر نہیں آرہے۔”

اجلاس میں اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کی قید کو “بربریت” کا نیا سلسلہ قرار دیتے کہا گیا کہ عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کیا جا رہا ہے اور ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے مقبول اور معتبر ترین قائد اور کروڑوں پاکستانیوں کی سیاسی و قومی امنگوں کے ترجمان ہیں ، غاصب حکمرانوں نے اڈیالہ میں ناحق قید عمران خان کے بنیادی حقوق فوراً بحال کرتے ہوئے ان کے وکلاء، ڈاکٹرز، اہلِ خانہ اور قائدین تک مکمل رسائی فی الفور بحال نہ کی تو بھرپور احتجاج کیلئے 15 اکتوبر کو پورا پاکستان نکلے گا ۔

سیاسی کمیٹی کی جانب سے ساہیوال اور ملتان میں بھرپور احتجاج کیلئے نکلنے پر عوام اور کارکنان کا شکریہ اداکیا گیا جبکہ پنجاب بھر سے غیرقانونی طور پر تحویل میں لئے گئے کارکنان، ذمہ داران، شہریوں اور اراکینِ صوبائی اسمبلی کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اور وفاق کی ناجائز سرکاروں سے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غیرقانونی اور غیراخلاقی چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

editor

Related Articles