ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمت دوبارہ پونے 3لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔
جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق آج ہفتے کے روز فی تولہ سونے کے قیمت1600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ75 ہزار 500روپے پر پہنچ گئی ہے ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ1372روپے بڑھ کر 2لاکھ 36ہزار 197روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 16ڈالر بڑھ کر 2656 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کےمطابق رواں سال 2,700 ڈالر فی اونس اور اگلے سال کے شروع میں 3 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر جائے گی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ریکار ڈ کیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت
دوسری جانب سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی گولڈ مارکیٹ میں گز شتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 318.99 ریال، 22 قیراط ایک گرام 292.41 اور18 قیراط 239.24 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 279.12 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں21قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 275.54 ریال ،14 قیراط ایک گرام سونا 186.08 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 320,931 ریال میں دستیاب رہا۔